بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار کرن ویر مہرا نے ساتھی اداکارہ ندھی سیٹھ سے شادی کرلی

پیر 25 جنوری 2021 23:43

بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار کرن ویر مہرا نے ساتھی اداکارہ ندھی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار کرن ویر مہرا نے ساتھی اداکارہ ندھی سیٹھ سے شادی کرلی۔بھارتی اداکار کرن ویر مہرا طویل عرصے سے ٹی وی انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں اور اداکار کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

کرن ویر مہرا نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے جس میں ’پاوترا رشتہ‘، ’ پری ہوں میں‘، فلم راگنی ایم ایم ایس 2‘ شامل ہیں۔

اداکار نے اپنی ساتھی اداکارہ ندھی سیٹح سے شادی کرلی ہے اور ان کی شادی گزشتہ روز دہلی میں ہوئی۔ اداکار نے شادی دہلی کے گوردوارے میں کی جہاں ان کیخاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔اداکار اپنی دلہن کو لینے بائیک پر پہنچے تھے جبکہ اس تقریب میں کورونا کے باعث 30 افراد شریک تھے۔شادی شدہ جوڑی کا کہنا ہے کہ ممبئی میں انڈسٹری کے دوستوں کیلئے بڑا ستقبالیہ رکھا جائے گا۔