نوشہرہ کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی

پیر 25 جنوری 2021 22:55

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) نوشہرہ کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 56سالہ خاتون مسماة ریاض بی بی سکنہ خٹک کالونی اے سی کالونی نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ کورونا وائرس انسولیشن وارڈ میں وفات پاگئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق نوشہرہ میں کورونا وائرس سے اب تک 60مریض جابحق ہوچکے ہیں۔ضلع بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی کل تعداد 282ہے 620مریضوں کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیجے جاچکے ہیں جن کا انتظار ہے۔عوام کورونا وائرس سے مکمل ایس او پیز سے ہی بچے جاسکے ہیں