Live Updates

شہر کراچی ہردور میں جمہوریت کا ہراول دستہ رہا ہے،خالد مقبول صدیقی

پاکستان تحریک انصاف سے شہر کراچی کی ترقی کیلئے اتحاد کیا تھا ،اس شہرکی ترقی اور خوشحالی کیلے ہم ہر قدم اٹھائیں گے،کنونیئر ایم کیو ایم پاکستان

پیر 25 جنوری 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر کراچی ہردور میں جمہوریت کا ہر آول دستہ رہا ہے اور کہا کہ ہم یہاں انتخاب جیتنے کے بجائے لوگوں کے دل جیتنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صف میں نہ کو ئی جاگیردار ہے، نہ وڈیرا اور نہ سردار ہے بلکہ یہ جماعت غر یب و متوسط طبقہ کے افراد پر مشتمل ہے اور ہمیشہ عوامی خدمت پر اسکا یقین رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے ہم نے اتحاد کیا اسکا مقصد بھی شہر کراچی کی ترقی تھا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے ملیر کے حلقے پی ایس 88 کے مرکزی ضمنی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سینئرڈپٹی کنونیر عامر خان، ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل، رابطہ کمیٹی کے اراکین، پی ایس 88 کے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار انجینئر ساجد احمد بھی موجود تھے انکا مزید کہناتھا کہ اس حلقہ انتخاب سے ایم کیوایم کا نامزد امیدوار کامیاب ہوتارہا ہے اور آج بھی اس ضمنی انتخاب میں ہم نے عوام سے رجوع کیاہے اور ہم ووٹرز کو یہ موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی پسند سے ایم کیو ایم پاکستان کے انتخابی نشان پتنگ کو منتخب کرائیں 1988 سے لیکر آج تک کراچی کامینڈیٹ ہمارے پاس رہا ہے اور اس شہرکی ترقی اور خوشحالی کیلے ہم ہر قدم اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس 88 سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار ساجد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کے حلقے سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدواروں نے کامیا ب ہوکر عوام کے مسائل حل کیے اور خدمت کی اور مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل کیلے کوشاں رہینگے۔ پی ایس 88 کے عوام نے ماضی میں بھی ایم کیوایم پاکستان اور اسکے انتخابی نشان پتنگ پر اپنے بھرپو ر اعتماد کا اظہار کیا اور ہم ایک با ر پھریہ یقین دلاتے ہیں کہ اس علاقے کے تمام مسائل حل ہونگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات