م* 29جنوری ایک بجے باچاخان مرکز سے جلوس نکالاجائے گا ،عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ

پیر 25 جنوری 2021 23:05

‘کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سٹی یونٹوں کے صدور،جنرل سیکرٹریز ،سینئر اراکین کااجلاس ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء منعقد ہوااجلاس میں مہمان خاص مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصرتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر،ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء ،ضلعی نائب صدر عین الدین ترین ،نائب صدر ثناء اللہ کاکڑ،لیبر سیکرٹری ارباب ندیم کاسی نے کہاکہ 29جنوری ایک بجے باچاخان مرکز سے جلوس نکالاجائے گا جس کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی ،بلوچستان کے صدر اصغرخان اچکزئی ودیگر کرینگے اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی اغواء اور عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا، پشتون اولس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سرخ جھنڈے تلے ایک منظم اور فعال تنظیم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری ہے جس نے اپنے بہت سے اہداف حاصل جبکہ دیگر کے حصول کیلئے جہد مسلسل میں مصروف ہے ،پشتون اولس کو اپنے مسائل کاادراک کرتے ہوئے باچاخان کے بیانیہ کے تحت اپنے حقوق اور وطن کیلئے اے این پی کے قافلے کا حصہ بننا ہوگاکیونکہ پشتون قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل باچاخان اور ولی خان کے فلسفے میں مضمر ہے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے بزرگ مرکزی رہنماء نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے محافظ پر حملے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ،انہوں نے کارکنوں کو ایک بار پھر ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی اغواء اور عدم بازیابی کے خلاف 29جنوری کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں