سعودی شاہی خاندان کی شہزادی انتقال کر گئی

شہزادی طرفہ بنت سعود بن عبدالعزیز السعود کی نماز جنازہ کل ریاض میں ادا کی جائے گی

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2021 00:33

سعودی شاہی خاندان کی شہزادی انتقال کر گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 جنوری2021ء) سعودی شاہی خاندان کی شہزادی انتقال کر گئی۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا ہے۔ سعودی شاہی خاندان کی شہزادی طرفہ بنت سعود بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئی ہیں۔ ان کا انتقال پیر کے روز ریاض میں ہوا۔

(جاری ہے)

شہزادی کے انتقال کی وجہ تو معلوم نہ ہو سکی، تاہم شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادی طرفہ کی نماز جنازہ کل دارالحکومت ریاض میں ہی ادا کی جائے گی۔ شہزادی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کی فضاء سوگوار ہوگئی، شہریوں کی جانب سے شہزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :