پانچ سال کے بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل

مشہور شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر گاڑی چلا کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 26 جنوری 2021 04:56

پانچ سال کے بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل
ملتان (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 جنوری 2021ء)   گزشتہ روز سوشل میڈیا کی زینت ایک لینڈ کروزر بنی جسے نہایت کم عمر بچہ مشہور شہر کی مصروف ترین سڑک پر چلا رہا تھا۔ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گئی۔ ملتان میں 5 سالہ بچے کی مصروف ترین شاہراہ پر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ میٹرو روٹ پر لگے کیمروں سے گاڑی کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ملتان شہر کی مصروف ترین شاہرہ بوسن روڈ پر 5 سالہ کم عمر بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکا ہے کہ ایک بچہ شہر کی اہم شاہرہ پر بلا خوف وخطر گاڑی چلا رہا ہے، تاہم راستے میں متعدد ٹریفک وارڈنز کے ناکوں اور پولیس کی موجودگی کے باوجود بچے کو نہیں روکا گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو وائرل ہونے پر ٹریفک پولیس بھی جاگ گئی۔

جس نے روٹ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اکٹھا کرنا شروع کر دی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے گاڑی کا نمبر اور مالک کی شناخت ہو گی۔ جس پر مالک اور کم عمر ڈرائیو کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے اور انتظامیہ کے خوب لتے لیتے نظر آئے۔

لوگوں کا کہنا تھاکہ پولیس صرف غریب لوگوں کے چالان کرتی ہے یاپھر ان کی نظرموٹرسائیکلوں اور رکشے کے علاوہ چھوٹی موٹی گاڑیوں پر ہوتی ہے کہ جن کاچالان بھی کرتے اور ان کے ساتھ بدمعاشی سے پیش بھی آتے ہیں،اتنی بڑی گاڑیاں دیکھ کر ان کے تو ویسے بھی پر جلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ تاہم اب پولیس نے گاڑی کو ٹریس کرنا شروع کیا ہوا ہے دیکھتے ہیں کہ گاڑی اور مالک کی شناخت ہونے کے بعد پولیس کتنا جرمانہ عائد کرتی ہے۔