انسانیت خطرے میں ہے،چین ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا فریضہ انجام دے گا
ہمیں عالمی سرد جنگ کو روکنا ہو گا وگرنہ بھیانک انجام سے دوچار ہوں گے،شی جن پنگ
سجاد قادر منگل 26 جنوری 2021 05:16
(جاری ہے)
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دوریاں پیدا کرنے یا نئی سرد جنگ کا آغاز کرنے اور دوسروں کو دھمکانے کی کوششوں سے دنیا مزید تقسیم ہوگی۔
صدر امریکا بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چینی صدر کا کسی بین الاقوامی فورم پر پہلی مرتبہ اظہار خیال تھا۔ انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کے خلاف اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے ماضی کی طرح نئی سرد جنگ سے تعبیر کیا۔صدر شی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں دنیا کو یکجا ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس کے لیے چین کو بہت محنت کرنا ہوگی۔ جب پوری انسانیت خطرے میں ہے تو چین ضرور ایک قدم آگے بڑھا کر اپنا فریضہ ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آزاد عالمی معیشت تعمیر کرنا ہے، جس میں تمام فریقین کے مفادات کا تحفظ کرنے والی تجارتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں، جس میں ایسے نظام اور اصول نہ ہوں جو تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں بلند دیواریں اور رکاوٹیں حائل کرنے کا باعث بنیں۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں چین امریکا تعلقات مسلسل کشیدگی کا شکار رہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی حکومت، افراد اور کمپنیوں کے معاشی مفادات کو محدود کرنے کے لیے قانونی اور سفارتی سطح پر کئی اقدامات کیے اور بالخصوص کورونا وائرس کی وبا کے بعد ٹرمپ نے چین کو اس عالمی بحران کا ذمے دار ٹھہرانا شروع کردیا جس نے اس خلیج کو مزید گہرا کیا۔ علاوہ ازیں تائیوان میں امریکا کی بڑھتی مداخلت اور چین میں انسانی حقوق پر امریکی پالیسی پر بھی چین میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.