مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا شدید زخمی ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2021 10:44

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2021ء) : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے اڑن کھٹولوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کھٹوعہ کے علاقے لکھن پور میں پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پائلٹ کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جبکہ ہلاک پائلٹ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔