محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن آرمی چیف کے سکیورٹی اسٹاف نے اُن کو روک دیا

میری اطلاع کے مطابق محمد زبیر کی آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ سینئیر صحافی عامر متین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2021 10:57

محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن آرمی چیف کے سکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عامر متین نے کہا کہ جنرل باجوہ سنڈے برنچ کے لیے اسلام آباد میں گئے تھے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ گئے۔ لائن میں لگ کر لوگوں نے اُن سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اعزاز سید ہمارے صحافی ساتھی ہیں جنہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محمد زبیر نے انہیں کنفرم کیا کہ ان کی باجوہ صاحب سے دس منٹ کی ملاقات ہوئی۔

محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات کا تنازعہ پہلے ہی گرم ہے۔ اس حوالے سے متضاد اطلاعات چل رہی ہیں۔ عامر متین نے کہا کہ مجھے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کافی لوگ آرمی چیف سے سلام لینے کے لیے آرہے تھے ، محمد زبیر واحد تھے جنہیں آرمی چیف کے اسٹاف نے روک دیا اور انہیں آگے نہیں جانے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری اطلاع یہ ہے کہ آرمی چیف سے محمد زبیر کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

میری اطلاعات محمد زبیر کے بالکل اُلٹی ہے۔ انہوں نے آرمی چیف کے لائن میں لگ کر آملیٹ لینے والی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خبریں اس قدر کم ہیں کہ اب آرمی چیف کا لائن میں لگ کر آملیٹ لینا بھی ایک خبر بن گیا ہے۔ عامر متین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: یاد رہے کہ گذشتہ روز معروف صحافی صالح ظفر نے آرمی چیف کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام کلب میں سنڈے برنچ کیا۔

انہوں نے عام شہریوں کی طرح خود کھانا پلیٹ میں ڈالا اور دیگر مہمانوں کی طرح کھانا لینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کیا۔اتوار کی صبح موسم بھی خوشگوار تھا۔اس موقع پر کلب انتظامیہ نے ایک اسپیشل سیٹ اپ بنا کر کرٹن لگائے تاہم آرمی چیف کے نے کرٹن ہٹانے کی ہدایت کی۔آرمی چیف کے حکم پر کرٹن ہٹا دئیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ اس موقع پر رش بھی تھا تاہم جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ نے قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظارکیا۔ موقع پر موجود ایک مہمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر مہمانوں میں گھل مل گئے۔