اداکار کنور ارسلان کی والدہ کاانتقال‘گلستان جوہر کراچی میں سپرد خاک

منگل 26 جنوری 2021 12:35

اداکار کنور ارسلان کی والدہ کاانتقال‘گلستان جوہر کراچی میں سپرد خاک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میں اگر چٴْپ ہوں‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرکے مقبولیت حاصل کرنے والی فاطمہ آفندی کے شوہر کنور ارسلان کی والدہ انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق کنور ارسلان کی اہلیہ و اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے اپنی ساس کے انتقال کی اطلاع دی۔

فاطمہ آفندی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں بتایا کہ ’کنور ارسلان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ ’اٴْن کی والدہ کی نمازِ جنازہ منگل کوبعداز نماز ظہر مسجد عثمانِ غنی بلاک 12 گلستانِ جوہر کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔اٴْنہوں نے اپنی ساس کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبر و جیمل عطا کرنے کے لیے دٴْعاؤں کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور اکثر ان کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔یہ جوڑی سال 2012 میں رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئی تھی جبکہ ان کے دو بیٹے ہیں۔