آمنہ الیاس کی ٹریفک کلچر کی وڈیو وائرل

منگل 26 جنوری 2021 12:35

آمنہ الیاس کی ٹریفک کلچر کی وڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کی ٹریفک کلچر کے حوالے سے بنائی گئی وڈیو مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔

(جاری ہے)

آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ٹریفک قوانین اور پولیس اہلکار سے ہونے والی گفتگو سے متعلق وڈیو شیئر کی جسے کچھ ہی دیر میں 1 لاکھ 51 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا اور پوسٹ پر سیکڑوں لوگوں نے کمنٹس بھی لکھے۔آمنہ الیاس نے اپنی وڈیو اور پیغام کے ساتھ ’عزت‘ ، ’قانون‘ اور ’ٹریفک پولیس‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :