یکم فروری سے کھلنے والے تعلیمی اداروں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے سپرے اور صفائی کا کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 11:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،سید زوار حسین کاظمی) یکم فروری سے کھلنے والے تعلیمی اداروں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے سپرے اور صفائی کا کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل تعلیمی اداروں کی انسپکشن کو لازم کریں تاکہ اس میں پائی جانیوالی کوتاہیوں کو 31 جنوری تک دور کیا جاسکے یکم فروری سے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھولے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :