کرپشن سے پاک معاشرہ ہی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے کرپشن کا ناسور ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے جس کے خاتمہ میں نوجوان نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے: راؤ طاہر مشرف

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 11:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،سید زوار حسین کاظمی) کرپشن سے پاک معاشرہ ہی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے کرپشن کا ناسور ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے جس کے خاتمہ میں نوجوان نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے سوشل میڈیا کے ذریعے کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ خوش آئند ہے پولیس کیساتھ ساتھ دیگر محکموں میں بھی کرپٹ افراد کی نشاندہی ہم سب کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام میں رشوت خور کو جہنمی قرار دیا گیا ہے اور واضح طور پر کہا گیا ہے کہ رشوت لینے اور دینے والے دونوں دوزخی ہیں اس کے باوجود محکموں میں کرپشن کا ناسور ہر گزرتے دن کیساتھ سرائیت کررہا ہے جس کی روک تھام کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ ہمیشہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو کرپشن سے پاک ہیں ہمارے معاشرے میں رشوت کو فیش بنا لیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک جائز کام کیلئے بھی پیسہ وصول کیا جاتا ہے جو انتہائی شرمناک بات ہے۔