ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عمران بٹ کا بہترین کیچ

اوپنر نے شاہین آفریدی کی گیند پر مارکرم کا کیچ سیکنڈ سلپ میں پکڑا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 جنوری 2021 11:43

ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عمران بٹ کا بہترین کیچ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2021ء ) قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ لیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں دو کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جن میں اوپنر عمران بٹ اور لیفٹ آرم سپنر نعمان علی شامل ہیں۔ میچ سے قبل عمران بٹ کو بیٹنگ کوچ یونس خان اور نعمان علی کو ان کے سپن پارٹنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ جوڑی میدان میں اتری تو جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں گر گئی۔ شاہین شاہ آفریدی کی بال پر ایڈن مارکرم سلپ پر کیچ دے بیٹھے اور سلپ فیلڈنگ پر موجود قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا اور شاندار کیچ پکڑا۔
                                                                                     

متعلقہ عنوان :