سرگودھا میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے سرگودھا پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

منگل 26 جنوری 2021 12:56

سرگودھا میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے سرگودھا پہنچ کر اپنے ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) سرگودھا میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے سرگودھا پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا جبکہ سرگودھا میں کمشنر سرگودھا ڈویژن خاتون ڈاکٹر فرح مسعود کام کر ہی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودہا میں گزشتہ روز چارج سنھبال کر کام شروع کرنے والی خاتون ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانی کمیشن فرائض ادا کررہی تھیں جن کے پیش رو سابق ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لائیو سٹاک پنجاب لگا دیا گیا۔

نئی ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ضلعی افسران سے تعارفی ملاقات کی۔جن کا تعلق سرگودھا کے قصبہ میانی کے محلہ چبوترہ کے رانا خاندان سے ہیں جن کے والد رانا باقر سیشن جج رہے اس طرح ان کی اپنے ہی ضلع میں تعیناتی اہل علاقہ کے لئے خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :