بہاولنگر‘ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن۔23 مجرمان اشتہاری،18عدالتی مفرور گرفتار

منگل 26 جنوری 2021 13:08

بہاولنگر‘ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن۔23 مجرمان ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن۔23 مجرمان اشتہاری،18عدالتی مفرور گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز بر آمد۔۔پولیس نے منشیات کے 12مقدمات میں 308لیٹرشراب ولہن معہ آلات کشیدچالوبھٹی قبضہ میں لے لی ۔

(جاری ہے)

ملزمان سی1540گرام چرس اور 500گرام ہیروئن برآمدکرلی گئی ہے ۔نا جائز اسلحہ میں 06پسٹل30بور02ریوالور32بور،02رپیٹر اور02بندوق 12بوربرآمدکیں ہیں ۔۔ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں کاروائیاں جاری رہیں گی۔جر ائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔