Live Updates

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس ،سکروٹی کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی کے دو فروری تک ملتوی

درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کر دیا،سکروٹنی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحریری درخواست بھی دیدی

منگل 26 جنوری 2021 14:49

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس ،سکروٹی کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس ،سکروٹی کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی کے دو فروری تک ملتوی کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور کے پیش نہ ہونے کے باعث کارروائی نہ ہو سکی،سکروٹی کمیٹی کا اجلاس 2 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کر دیا،اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحریری درخواست دے دی۔ اکبر ایس بابر نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں آپ پر اعتماد ہے تحقیقات جاری رکھیں ،گزشتہ سمات پر اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات