پی ٹی اے نے بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردئیے

منگل 26 جنوری 2021 14:49

پی ٹی اے نے بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پی ٹی اے نے بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردئیے۔سوشل میڈیا سائٹس پرگستاخانہ فلم کی تشہیرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردئیے ہیں۔ گستاخانہ فلم کے 778 ٹریلرلنک بھی بند کردیئے اور249 لنکس ابھی موجود ہیں ان کو بھی بلاک کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی اے کی رپورٹ کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کی رپورٹ تسلی بخش ہے ان کو ہدایت دے دیں گے۔ وکیل مظہرجاوید نے کہا کہ کیس زیرالتوا رکھ کرپی ٹی آئی سے رپورٹ طلب کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسوشل میڈیا سے متعلق سماعت کے دوران حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پرنظرثانی کی حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی اے اوراسٹیک ہولڈرزسے مل کررولزمیں نظرثانی کریں گے۔