نیشنل ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پرسوں سے شروع ہوگی

منگل 26 جنوری 2021 15:56

نیشنل ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پرسوں سے شروع ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) دوسرا یوتھ ایمپائورینگ نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چمئن شپ پرسوں 28 جنوری سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے سو سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر و آرگنائزنگ سیکرٹری کفایت الله نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر سید جابر ، ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے سی ای او ابصار علی بھی موجود تھے، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں 28 جنوری سے نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ شروع ہورہی ہے جس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد جموں کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا سمیت مختلف ڈیپارٹمنس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں چمپئن شپ یکم فروری تک جاری رہیگا چمپئن شپ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں شرکت کیلئے تمام ٹیمیں (آج )27 جنوری کو پشاور پہنچیں گی ، چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ایسوسی ایشن کے چیئر مین عظمت حنیف اورکزئی کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی ہونگے۔