بزدار حکومت شہبازشریف حکومت کے ایک اور منصوبے کی معترف

(ن)لیگ کی رکن حناپرویز بٹ کے مطالبے پر پنجاب حکومت نے اسمبلی میں رپورٹ جمع کرادی

منگل 26 جنوری 2021 16:12

بزدار حکومت شہبازشریف حکومت کے ایک اور منصوبے کی معترف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) بزدار حکومت شہبازشریف حکومت کے ایک اور منصوبے کی متعرف ،مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کے مطالبے پر پنجاب حکومت نے اسمبلی میں رپورٹ جمع کرادی۔پنجاب حکومت نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ شہبازشریف دور میںاندرون شہر لاہور میں 11سو پرانی عمارتوں کی بحالی کا منصوبہ شروع ہوا۔

(جاری ہے)

شہبازشریف حکومت نے 2012میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا ایکٹ پاس کیا۔

والڈ سٹی اتھارٹی نے پہلے پروجیکٹ میں دہلی گیٹ سے کوتوالی چوک تک تاریخی عمارتوں کی بحالی کا کام مکمل کیا۔دوسرے پروجیکٹ میں تاریخی گلیوں اور مکانوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔سال 2015میں اندرون شہر میں 14خطرناک عمارتوں کی بحالی کی گئی۔سال 2017-18میں 30تاریخی عمارتوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :