پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا اورماڑہ کے کھلے سمندر میں کامیاب سرچ اینڈ رسکیو آپریشن

منگل 26 جنوری 2021 16:14

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا اورماڑہ کے کھلے سمندر میں کامیاب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے انجن خراب ہونے کے باعث کھلے سمندر میں کھڑی کشتی کے 16ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل سمندر پر پہنچادیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ جو کہ روٹین پیٹرولنگ پر سمندر میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ سفینہ کیف نامی ماہی گیر کشتی جو کہ کراچی سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں اورماڑہ کے مشرق میں انجن خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے ۔

پی ایم ایس اے کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فورا روانہ ہوئی اور موقع پر پہنچ کر16 ماہی گیروں کی جان بچائی۔ ماہی گیروں کو کھانا اور طبی امداد بھی دی۔ بعد ازاں کشی کو ٹوکر کے باحفاظت اورماڑہ ہاربر میں پہنچا دیا گیا ۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :