Live Updates

ْسندھ حکومت کسی گمان میں نہ رہے وزیراعلیٰ کے خلاف بھی عدم اعتماد آسکتی ہے ، خرم شیرزمان

اینٹی کرپشن جیسے ادارے انہوں نے اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے بنائیں ہیں ، صدر پی ٹی آئی کراچی

منگل 26 جنوری 2021 16:14

ْسندھ حکومت کسی گمان میں نہ رہے وزیراعلیٰ کے خلاف بھی عدم اعتماد آسکتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کی چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ سے ان کے دفتر میں ملاقات رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، پی ٹی آئی رہنماء آغا فرحان علی بھی ہمراہ موجود تھے ملاقات میں سندھ میں کرپشن کیسز اور اینٹی کرپشن کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ آج ہم چیئرمین سے ملے ہیں اور ان سے ہم نے پوچھا کے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اینٹی کرپشن کیا اقدامات اٹھا رہا ہے ہم نے پوچھا کہ سندھ میں اربوں کی کرپشن ہورہی ہے، ڈھائی سو افسران نے پلی بارگین کی جس میں اہم سیکریٹری فنانس بھی ہیں وزیراعلیٰ سندھ پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں اس حوالے سے آپ نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں عوام کے خون پسینے کی کمائی کھڈے میں جارہی ہے آپ نے کیا کردار ادا کیا تو اس پر چیئرمین نے کہا کہ مجھے وزیراعلیٰ سندھ کی کرپشن کے حوالے سے کوئی علم نہیں مجھے ابھی تک ان کے خلاف کسی نے درخواست نہیں دی پلی بارگین کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی یا تحقیقات کا مجھے اختیار نہیں چیئرمین صاحب مجھے وزیراعلیٰ کے پیارے لگے ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا سندھ کی غریب عوام کا پیسہ سندھ حکومت کے سائے تلے لوٹا جارہا ہے سندھ میں کسی قسم کا سسٹم موجود نہیں جو اس کرپشن کی روکتھام کے لیے کام کرسکے میں نے چھ ماہ قبل کے ایم سی کے خلاف درخواست دی تو آج تک مجھے اس کا جواب نہیں دیا گیا ہے یہاں پر ایک آرگنائزڈ سسٹم موجود ہے اداروں میں ان کے چمچے بیٹھے ہوئے جو خود بھی کرپشن کرتے ہیں اور ان کی کرپشن کا تحفظ بھی کرتے ہیں نیب ایک ادارہ ہے وہ کتنا کام کرے گی ان کی سہولت کے لیے چھوٹے کیسز کو نمٹانے کے لیے ان اداروں نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا آج یہ حالت ہے کہ جس نے سب سے زیادہ کرپشن کی وہ سیکریٹری فنانس ہیں نیب سے پلی بارگین کرنے والوں میں دیگر بھی افسران ملوث ہیں ان کی تنخواہیں روک کر انہیں کام سے روکا جائے جب نیب کا ان کے اوپر ہاتھ پڑتا ہے تو یہ چیخنا شروع ہوجاتے ہیں 12جماعتوں کا مکس اچار نیب سے خوفزدہ ہے مشرف نے انہیں این آر او دیا اور ملک میں دوبارہ کرپشن کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی انہیں مل گیا یہ اب عمران خان سے این آر او مانگ رہے ہیں مریم نواز کی مزید جائیدادیں سامنے آئیں گی یہ جماعتیں آپس میں ملکر اس ملک کو لوٹتی رہی ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظ کے لیے ایسے ادارے بنائے ہوئے ہیں میں خود اب وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کو درخواست دوں گا ہمیں امید ہے جو اس ادارے کا کام ہے وہ بخوبی انجام دیں گے جس نے کرپشن کی ہے اس کے خلاف بالکل کاروائی ہونی چاہیے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو سندھ میں لاکھوں گندم کی بوریاں چوری ہوگئی وہاں بھی اینٹی کرپشن کا کوئی کردار ہمیں نظر نہیں آیا ایک سوال کے جواب میں خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء کسی غلط فہمی میں نہ رہیں سندھ کے وزیراعلیٰ کے خلاف بھی عدم اعتماد آسکتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات