ضلع جہلم ویلی میں ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور کے طور پر منایاگیا

منگل 26 جنوری 2021 16:26

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ضلع جہلم ویلی میں ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور کے طور پر منایاگیا اس سلسلہ میں جہلم ویلی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار طارق محمود،ایس پی سردار ریاض مغل، ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع جہلم ویلی نعمان منظور بٹ،اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادر ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر ضلع جہلم ویلی سہیل مغل،صدر مرکزی انجمن تاجران سید فیصل گیلانی،صدر ڈسڑکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا سید عمر کاظمی، راجہ ساجد عظیم، ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ عنصر سجاد، چیئرمین انسانی حقوق پاکستان پیپلز پارٹی صاحبزادہ محمود،قاضی وصام اعوان،زمان عباسی حاجی جہانگیر عباسی،شمید خان،تمام محکمہ جات کے آ فیسران واہلکاران سول سوسائٹی انجمن تاجران صحافی برادری اور پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، احتجاجی ریلی میں شرکاء نے سیاہ جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستان کے خلاف نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ اس عزم کے ساتھ منارہے ہیں کہ کشمیری اپنی جدوجہد کو حصول آزادی تک جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

5اگست 2019کے بعد وادی کشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو ہے۔ بھارتی حکومت نے شہریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ کشمیری نہ پہلے جھکے ہیں اور نہ اب دنیا کی کوئی طاقت ان کے جذبے کو زیر کر سکتی ہے۔ بھارتی فوج کی ظلم وبربریت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتی۔کشمیری قوم حصول آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی بھارتی افواج نے جبروتشدد کا ایسا کوئی ہتھکنڈا نہیں چھوڑا جو مظلوم کشمیری عوام پر نہ آزمایا ہو لیکن کشمیری عوام جرات وپامردگی اور حوصلے کے ساتھ اپنے موقف پرقائم ہیں۔

انہوں نے اپنے نصب العین کو نہیں چھوڑا اور کسی بھی صورت اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن آزا د کشمیر،پاکستان او ردنیا بھر میں مقیم کشمیری دنیا پر یہ واضح کردیں گے کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق،حق خودارادیت کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندوستان کا مکرو چہرہ بے نکاب ہو کر رہے گا ہندوستان جو کچھ جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ کر رہا ہے وہ جمہوری ممالک میں نہیں ہوتاجمہوریت کا دن منانے والا ہندوستان کے خلاف برسر پیکار ہے جو جمہوری اقدار کے خلاف ہے انشاللہ وہ دن دور نہیں جب اس پار کشمیری قوم ازادی سے ہمکنار ہو گئی آخر میں کشمیر کی آزادی اور پاک فوج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔