تحریک انصاف کے ناراض اراکین چوہدری پرویز الٰہی کو آخری امید سمجھتے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

عوام بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم، ایمانداری کے راگ الاپنے والوں سے بیزار ہوچکے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 16:18

تحریک انصاف کے ناراض اراکین چوہدری پرویز الٰہی کو آخری امید سمجھتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے خواجہ داؤد سلیمانی کی قیادت میں تحریک انصاف کے پسماندہ اراکین اسمبلی کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات اور داد رسی کی درخواست پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم، ایمانداری کے راگ الاپنے والوں سے بیزار ہوچکے انہوں نے کہا عوام بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم، ایمانداری کے راگ الاپنے والوں سے بیزار ہوچکے۔