ویزا مسائل، شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ کیلئے قلندرز کی ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے

سابق کپتان کا ریذیڈنیشل ویزا ختم ہوچکا ،نیا ویزا ابتک امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہیں ہوا ،ویزا اپ ڈیٹ ہونے کے بعد وہ ایک سے 2 دن میں یو اے ای جائینگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 جنوری 2021 16:40

ویزا مسائل، شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ کیلئے قلندرز کی ٹیم کو جوائن نہیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد افریدی ویزا مسائل کی وجہ سے ابھی تک ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرز ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق کپتان کے پاس یواے ای کا ریذیڈنیشل ویزا ہے اور وہ ایک رات پہلے بھی ابوظہبی گئے تھے لیکن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد انہیں علم ہوا کہ ان کا ریذیڈنیشل ویزہ ختم ہوچکا ہے اور نیا ویزا ابھی تک امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہیں ہوا جس کے بعد 40 سالہ شاہد آفریدی کراچی واپس لوٹ آئے، اب یو اے ای کا ویزا اپ ڈیٹ ہونے کے بعد وہ ایک سے 2 دن میں قلندرز کی ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔

ٹی ٹین لیگ کا آغاز 28 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے ۔ قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔لیگ میں شامل 8 ٹیموں میں ابو ظہبی ، مراٹھا عربینز ، بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، قلندرز ، دہلی بلز ، ناردرن واریرس ، اور پونے ڈیولز شامل ہیں۔