سندھ حکومت کی بارش متاثرین کیلئے 4 ارب سے زائد روپے امداد دینے کی منظوری

منگل 26 جنوری 2021 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 2020 کی بارش کے متاثرین کیلئے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز کی شرکت کی۔ اجلاس میں بارش متاثرین کو رقم کی ادائیگی کیلئے تین اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔وزیراعلی سندھ نے محکمہ ریوینو کو ہدایت کی ہے کہ 15دن میں رقم کی ادائیگی شروع ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :