چینی صدرشی جن پنگ کا بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سے رابط

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2021 17:11

چینی صدرشی جن پنگ کا بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سے رابط
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جنوری ۔2021ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی) کے صدر تھامس باک کے ساتھ ٹیلی فون پر بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے تبالہ خیال کیا. صدرشی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ-19 کی وباءپھیلنے کے بعد سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے انسداد وبا اور اولمپک موومنٹ کے اتحاد و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پوری کوشش کی ہے.

انہوں نے کہا کہ چین میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آئی او سی کی فعال حمایت کو سراہتا ہے اور آئی او سی کے کاموں میں مدد جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے.

(جاری ہے)

چینی صدر نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ چین شیڈول کے مطابق اولمپکس گیمز کی تیاریوں کے کاموں کو مکمل کر سکے گاہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مکمل کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پر اعتماد ہیں.

تھامس باک نے چینی صدر کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی چین کے ساتھ مل کر بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اولمپک روح کا تحفظ کرنے والا اور کھیلوں میں سیاست کی مخالفت کرنے والا ادارہ ہے ، اور چین کے ساتھ طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے.                                                                               

متعلقہ عنوان :