چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو آج تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی،سلیم مانڈوی والا

جلد چیرمین نیب کو نیب کی کارروائیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کرنے والوں کی فہرست بھجواؤں گا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

منگل 26 جنوری 2021 17:28

چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو آج تک نیب نے کوئی ریکوری کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیرمین نیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے اگر چیرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو آج تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی۔ نیب ابھی تک کوئی ریکوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اچھا ہے کاروباری طبقے کے مسائل سننے کے لئے چیرمین نیب مختلف چیمبر آف کامرس کے دورے کر رہے ہیں۔

میں جلد چیرمین نیب کو نیب کی کارروائیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کرنے والوں کی فہرست بھجواؤں گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سے باہر کاروبار منتقل کرنے والوں کی فہرست نیب کو بھجوائی جائے گی۔یہ وقت ہے چیرمین نیب کاروباری افراد اور خواتین کے خلاف نیب کاروائیاں بند کرے۔ نیب کے ادارے میں صرف جھوٹے ریفرنس دائر کئے جاتے ہیں اور میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔افسوس ہے نیب کے بے جا نوٹسز اور جعلی ریفرنسز کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ سینیٹ میں نیب کی تمام کاروائیوں پر کھل کر بات کی جائے گی۔براڈشیٹ کے سنگین معاملے پر ایوان بالا میں بحث کی جائے گی۔براڈشیٹ معاملے پر قوم کے ساتھ اربوں روپے کے فراڈ کا مکمل احتساب کیا جائے گا۔