عثمان ڈار کی نیشنل ڈائیلاگ فورم کے وفد کی ملاقات ، مختلف تجاویز دیں

کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے، عثمان ڈار

منگل 26 جنوری 2021 17:28

عثمان ڈار کی نیشنل ڈائیلاگ فورم کے وفد کی ملاقات ، مختلف تجاویز دیں
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے نیشنل ڈائیلاگ فورم کے وفد نے ملاقات کی جس میں طلباء نے معاون خصوصی کو نوجوانوں کے حوالے سے مختلف امور پر تجاویز دیں۔منگل کو ملنے والے وفد میں ملک بھر کے پندرہ یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات شامل تھیں ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہاکہ نوجوانوں کو قومی سطح کی پالیسی سازی میں شامل کرنے کیلئے نیشنل یوتھ کمیشن بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت تکنیکی تعلیم کی مد میں بلوچستان کی طلباء کا کوٹا بڑھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہونہار اور قابل نوجوانوں کو بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر کاروباری قرضے دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہے، پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔