حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق صنعتی میدان میں انقلاب لانا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے ہم پورا کرینگے،کمشنر راولپنڈی ڈویژن

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 17:25

حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق صنعتی میدان میں انقلاب لانا ہماری ذمہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق صنعتی میدان میں انقلاب لانا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے ہم پورا کرینگے جبکہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل کا جائزہ لیکر قانون اور میرٹ پر انہیں حل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے آج ڈپٹی کمشنر جہلم کے کانفرنس روم میں فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد انور کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود،نائب صدر محمد احمد شیخ،چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ بھی موجود تھے اس موقع پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لیے زمین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو ہدایات کیں کہ ان سے مشاورت کرکے انہیں چیمبر کی بلڈنگ کے لیے زمین دی جائے جبکہ انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے افسران سے کہاکہ پنجاب سمال انڈسٹری میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے تقریبا نوے لاکھ روپے کی ادائیگی آپ کے محکمے کو ہو چکی ہے اس لیے وہاں گیس کی فوری فراہمی کی جائے فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد انور نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر)محمد محمود کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے زمین کی فراہمی اور پنجاب سمال انڈسٹریز میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے جو قدم اٹھایا وہ قابل ستائش ہے۔