امتحانات آن لائن ہوں گے یا کلاسوں میں، فیصلہ نہ ہوسکا،(کل)دوبارہ اجلاس طلب

منگل 26 جنوری 2021 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء)امتحانات آن لائن ہوں گے یا کلاسوں میں فیصلہ نہ ہوسکا۔ چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا ،اجلاس میں وائس چانسلرز نے اپنی آرا پیش کیں،آن لائن امتحانات کے معاملے پر وائس چانسلرز تقسیم دکھائی دیئے ، (آج)بدھ کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی حکام کے مطابق تمام وائس چانسلرز متفقہ طور پر فیصلہ کریں، اجلاس میں آن لائن امتحانات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ۔