عقل کی اندھی راجکماری ،کنیزاؤں کو سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، سینیٹ الیکشن پر ایک بار پھراس ٹولے نے تھوک کر چاٹا ،فردوس عاشق اعوان

پہلے ہی کہا تھا چور استعفے دیں گے نہ لانگ مارچ کریں گے ،سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے،وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں سیاسی بونوں کو سرپرائز دیتے رہیں گے،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 26 جنوری 2021 18:24

عقل کی اندھی راجکماری ،کنیزاؤں کو سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، سینیٹ الیکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عقل کی اندھی راجکماری اور اس کی کنیزاؤں کو کوئی سیاسی سمجھ بوجھ نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر ایک بار پھر راجکماری اور اس کی کنیزاؤں نے تھوک کر چاٹا ہے -اس ٹولے نے جھوٹ کے نئے ریکارڈ بنا کر منافقوں کا بھی پیچھے چھوڑ دیا ہی- پہلے ہی کہا تھا کہ یہ چور کبھی استعفے دیں گے نہ لانگ مارچ کریں گے بلکہ سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گی-راجکماری نے آر، پار، استعفوں اور لانگ مارچ کی جتنی تاریخیں دی ہیں اس کے بعد سیاست سے توبہ کر لینی چاہیی-جعلی راجکماری جعلی دستخط کرنے کی طرح تاریخیں دینے کی بھی ماہر نکلی ہیں -تاریخیں دے دے کر راجکماری اور اس کی کنیزاؤں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیںلیکن انہیں پھر بھی عقل نہیں آئی- عوام نے منافقوں کے اس ٹولے کی منفی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے -کنیزاول اور کنیز دوئم کے چہروں پر صرف مایوسی نظر آتی ہے -دونوں کنیزائیں رونے دھونے پر آچکی ہیں -کنیز دوئم کی حالت قابل رحم اور قابل ترس ہے -وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں ان سیاسی بونوں کو سرپرائز دیتے رہیں گی-ان لوگوں نے کورونا وباء کے دوران عوام کی زندگیوں کی کوئی پراوہ نہیں کی-انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی لاپرواہی کے باعث کورونا کے مرض میں اضافہ ہوا-پنجاب میںگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کی700 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں-پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سی40مریض انتقال کر گئی-پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد 4608 ہو چکی ہی-گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران18156افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئی-اب تک 2,844,554کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-