روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں اٹھایا جاتا تب تک نجکاری غیر قانونی ہوگی، رضاء ربانی

اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی باڈی ہے،حکومتی وزیر کی جانب سے یہ کہنا کہ کونسل پارلیمنٹ کے اوپر واچ ڈاک ہے، سینٹ میں خطاب اسلامی نظریاتی کونسل ایک واچ ڈاگ ہے، فروری کے آخر تک اسلامی نظریاتی کونسل کے 8 ممبران کی تقرری ہو جائے گی، علی محمد خان

منگل 26 جنوری 2021 18:29

روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) سابق چیئر مین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں اٹھایا جاتا تب تک نجکاری غیر قانونی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی باڈی ہے،حکومتی وزیر کی جانب سے یہ کہنا کہ کونسل پارلیمنٹ کے اوپر واچ ڈاک ہے۔

منگل کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی باڈی ہے،حکومتی وزیر کی جانب سے یہ کہنا کہ کونسل پارلیمنٹ کے اوپر واچ ڈاک ہے، یہ غلط ہے۔میاں رضا ربانی نے کہاکہ پارلیمنٹ سپریم ہے، کوئی اس کے اوپر واچ ڈاک نہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ وزیر نے اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق بات کی، امید ہے کہ متعلقہ وزیر کا بیان سلپ آف ٹنگ ہوگاوزیر نے کہا اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار واچ ڈاگ کا ہے، پارلیمان کے اوپر کوئی واچ ڈاگ نہیں بیٹھ سکتا، پارلیمان کے اوپر کوئی اور ادارہ واچ ڈاگ کی طور پر نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں اٹھایا جاتا تب تک نجکاری غیر قانونی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کا جہاز ملائیشیا میں گرفتار ہوتا ہے، کیا یہ پی آئی اے کے خلاف سازش ہی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جہاز کو ملائیشیا بھیجا گیا۔قبل ازیں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک واچ ڈاگ ہے، فروری کے آخر تک اسلامی نظریاتی کونسل کے 8 ممبران کی تقرری ہو جائے گی،