قومی اسمبلی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق تحریک التوا کو ایجنڈہ میں شامل نہ کرنے پر نوید قمر ناراض

اپوزیشن اگر ایوان میں آئے اور کارروائی کا حصہ بنے تو ان کی تحریک التوا بھی شامل ہو جائیگی، شاہ محمود قریشی کا جواب

منگل 26 جنوری 2021 18:29

قومی اسمبلی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق تحریک التوا کو ایجنڈہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) قومی اسمبلی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق تحریک التوا کو ایجنڈہ میں شامل نہ کرنے پر نوید قمر ناراض ہوگئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس کے دور ان پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر نے بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق تحریک التوا کو ایجنڈہ میں شامل نہ کرنے پر شکوہ کیا اور کہاکہ عوامی ایشوز پر بات نہیں ہو سکتی تو ایوان کا کیا فائدہ۔ شاہ محمود قریشی نے جواب دیاکہ اپوزیشن اگر ایوان میں آئے اور کارروائی کا حصہ بنے تو ان کی تحریک التوا بھی شامل ہو جائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم اپوزیشن میں تھے تو کئی تحاریک کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا،اب ایسا نہیں ہو گا۔