چینی سستی ہوگئی ، فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی

گزشتہ 8 روز میں فی کلو چینی کی قیمت 86 روپے سے کم ہوکر کر81 روپے ہوگئی

Sajid Ali ساجد علی منگل 26 جنوری 2021 18:25

چینی سستی ہوگئی ، فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جنوری2021ء) چینی کی فی کلو قیمت 5 روپے کمی کے بعد چینی کی قیمت 86 روپے سے کم ہوکر81 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ترسیل میں بہتری کے بعد چینی کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے ، اور گزشتہ 8 روز کے دوران فی 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 500 روپے کم ہو گئی اور فی بوری کی قیمت 8600 روپے سے کم ہوکر کر8100 روپے ہوچکی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فی کلوگرام چینی کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ، جس کے نتیجے میں فی کلو چینی کی قیمت 86 روپے سے کم ہو کر81 روپے ہوگئی۔ اس ضمن میں کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل فرید قریشی نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ چینی کی تھوک قیمت میں کمی واقع ہونے کے بعد خوردہ سطح پر بھی فی کلوگرام چینی کی قیمت میں 5 روپے کی ہوئی ہے ، اور اس وقت خوردہ مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی 90 روپے فروخت ہورہی ہے ، تاہم تھوک خوردہ مارکیٹوں میں درآمدی چینی آنے کے بعد مقامی چینی کی قیمت مزید کم ہوگی۔

(جاری ہے)

ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کی غرض سے حکومت نے مزید 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ درآمدی چینی کنٹرول ریٹ پر پرچون سطح پر فراہم کریں ، صوبوں کو درآمدی چینی پر سبسڈی دینے کی سفارش کی جائے گی ، ٹی سی پی صوبوں کی مشاورت کے بعد قبل ازوقت چینی درآمد کرےگا۔ اس حوالے سے وزرات صنعت و پیداوار نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے ، سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ، ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق ملکی سطح پر چینی کی زائد پیداوار متوقع ہے ، چینی کے کیری اوورذخائر کم ہیں ، صوبوں کو ہدایت کی جائےگی ، درآمدی چینی کنٹرول ریٹ پر پرچون سطح پر فراہم کریں، صوبوں کو درآمدی چینی پر سبسڈی دینے کی سفارش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :