دوحہ ،طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں بین الافغان مذاکراتی تعطل کا شکار

منگل 26 جنوری 2021 19:15

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں بین الافغان مذاکراتی تعطل کا شکار ہو گئے ہیں اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان نادر نادری نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ گزشتہ 9 دنوں سے دونوں فریقوں کے د رمیان مذاکرات نہیں ہوئے ہیں ۔ نادر نادری نے کہا کہ وہ طالبان کے ساتھ ایجنڈے پر مذاکرات کیلئے تیاری کر چکے ہیں اور طالبان مذاکرات کی میز پر واپس آ جائیں ۔

(جاری ہے)

طالبان نے نادری کے بیان پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ یاد رہے کہ افغانستان کے سیاسی مستقبل کیلئے بین الافغانی مذاکرات تین ہفتے کے وقفے کے بعد 5 جنوری کو شروع ہوئے تھے اور دونوں فریق ایجنڈے سے متعلق مشورے کر رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق طالبان جنگ بندی سے پہلے افغان حکومتی وفد سے ایک نئے نظام پر اتفاق چاہتے ہیں لیکن افغان حکومتی وفد نے پہلے جنگ بندی اور موجودہ نظام میں طالبان کو شمولیت کی دعوت دی ہے جو طالبان نے مسترد کر دی ۔