وزیراعلیٰ محمود خان کا دورہ کرک ، مخ بانڈہ ڈیم کی تعمیر ،گرُگرُی روڈ کی بحالی کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا،کرک کو گیس فراہمی کیلئے دو ارب روپے کا اعلان
تیل و گیس کی رائلٹی کا فنڈ پیداواری اضلاع کے عوام کاحق ہے ، فنڈ کی ایک ایک پائی ان اضلاع کے لوگوں پر خرچ کی جائیگی ،کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت کرک، کوہاٹ اور ہنگو میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، کرک سٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 72 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، محمود خان
منگل 26 جنوری 2021 19:15
(جاری ہے)
انہوںنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ علاقے سے تعلق رکھنے والے سابقہ منتخب عوامی نمائندوں نے تیل اور گیس کی رائلٹی کے فنڈ ان اضلاع کے عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبوں میں ڈالا ۔ وہ ضلع کرک کے ایک روزہ دورے کے دوران مخ بانڈہ اور بانڈہ دائود شاہ میں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش، رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک، رکن صوبائی اسمبلی آصف خان اور دیگر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا لوگوں پر سرمایہ لگانا ہے جبکہ سابق حکمرانوں کا ایجنڈا ذاتی مفادات حاصل کرنا تھا ، ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگار ہے ہیں اور سابق حکمران عوام کا پیسہ اپنی جیبوں میں ڈالتے تھے یہی وجہ ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال کرک جیسے علاقے ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں لیکن موجودہ حکومت اُن کی پائیدار بنیادوں پرترقی کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ ضلع کرک کا کیا تھا تاکہ یہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگہی حاصل کرکے اُن کے مستقل بنیادوں پر حل کیلئے اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں کرک کے عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور وہ اُن مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کو کرک کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ لو اغر ڈیم سے کرک سٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 72 کروڑ روپے کا منصوبہ رکھا گیا ہے جس سے 90 ہزار سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا، بنوں روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے چار ارب روپے کا منصوبہ رکھا گیا ہے جس میں سے دو ارب روپے جاری ہو چکے ہیں، علاقے میں پہلے سے موجود ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے علاوہ ساوتھ ریجن میں ایک بڑے تدریسی ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔ کرک میں سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 55 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ اسی طرح علاقے میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے متعدد ڈیموں کی تعمیرکے منصوبوں پر بھی کا م جاری ہے ۔ پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے کو جنوبی اضلاع کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کیلئے ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ چھ لینز پر مشتمل یہ منصوبہ 260 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اس موٹروے کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا جس سے علاقے میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس مہینے کے آخر تک ساوتھ ریجن کے تمام اضلاع کی سو فیصد آبادی تک صحت کارڈ پلس اسکیم کی توسیع کا اجراء کیا جائے گا جسے جنوبی اضلاع کے عوام کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم ہوں گی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بانڈہ دائود شاہ میں مختلف پرائمری سکولوں کے قیام کے علاوہ چشمہ ڈیم کو فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے جبکہ پہلے سے قائم ڈیم سے پانی کی فراہمی کیلئے ایریگیشن چینل تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اجتماع سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش اور ایم این اے شاہد خٹک نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے مخ بانڈہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ منصوبہ 814 ملین روپے کی لاگت سے تین سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا، اس ڈیم کی تعمیر سے 725 ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے بانڈہ دائود شاہ تا گرگری 38 کلومیٹر لمبی سڑک کی بحالی و مرمت کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ یہ منصوبہ 587 ملین روپے کی لاگت سے دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے غرکلے میں چھ کلومیٹر لمبی سڑک کے علاوہ کرک ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت متعدد دیگر منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.