خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی

منگل 26 جنوری 2021 19:30

خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خواجہ آصف وفاقی وزیر رہ چکے ہیںاو راب بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، خواجہ آصف نے ایل ایل بی کر رکھا ہے اور انڈر ٹرائل ملزم ہیں،خواجہ آصف بزرگ شہری ہیں اس لئے انہیں جیل میں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جائے۔لیگی رہنما کو جیل میں گھر کا کھانا، ہیٹر اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔