چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو کل تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی،سلیم مانڈوی والا

اچھا ہے چیئرمین نیب چیمبرز کے دورے کر رہے ہیں کاروباری طبقے کے مسائل سن رہے ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

منگل 26 جنوری 2021 19:32

چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو کل تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی،سلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ چیرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو آج تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی،اچھا ہے چیرمین نیب چیمبرز کے دورے کر رہے ہیں کاروباری طبقے کے مسائل سن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیرمین نیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیرمین نیب کو نیب کی کاروائیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کرنے والوں کی فہرست بھجوائی جائے گی،پاکستان سے باہر کاروبار منتقل کرنے والوں کی فہرست نیب کو بھجوائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے چیرمین نیب کاروباری افراد اور خواتین کے خلاف نیب کاروائیاں بند کرے، نیب کے ادارے میں صرف جھوٹے ریفرنس دائر کئے جاتے ہیں اور میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے،نیب کے بے جا نوٹسز اور جعلی ریفرنسز کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی،سینیٹ میں نیب کی تمام کاروائیوں پر کھل کر بات کی جائے گی،براڈشیٹ کے سنگین معاملے پر ایوان بالا میں بحث کی جائے گی، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پر قوم کے ساتھ اربوں روپے کے فراڈ کا مکمل احتساب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :