امریکی فوج میں خواجہ سرا ئوں کی بھرتی پر پابندی ختم ، جوبائڈن نے وعدہ پورا کر دیا

منگل 26 جنوری 2021 19:39

امریکی فوج میں خواجہ سرا ئوں کی بھرتی پر پابندی ختم  ، جوبائڈن نے وعدہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم کردی ہے ۔ نو منتخب امریکی صدربائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا اور ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کردیے۔

(جاری ہے)

سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سرا ئوں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کر دیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں خواجہ سرائوں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کے لیے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔