دنیا کی ایک ہزار یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل

منگل 26 جنوری 2021 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم نے دنیا بھر کی 1 ہزار یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ جن میں سے چار کا تعلق لاہور سے ہے درجہ بندی کے مطابق لاہور میں واقعہ لمز یونیورسٹی پہلے نمبر پر، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی دوسرے، پنجاب یونیورسٹی تیسرے اور کومسیٹس یونیورسٹی چوتھے نمبر پر رہی ہے۔