ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا رثائی ادب کے نامورشاعر ڈاکٹرریحان اعظمی کی وفات ہر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار

منگل 26 جنوری 2021 20:02

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا رثائی ادب کے نامورشاعر ڈاکٹرریحان اعظمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا رثائی ادب کیمعروف شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر تعزیت کااظہار اپنے ایک تعزیتی بیان میں کنوینر ایم کیوایم پاکستان نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ ریحان اعظمی کی پوری زندگی رثائی ادب سے عبارت رہی ہے وہ انگنت ادبی تخلیقات کیخالق تھے جنکا کانام مدتوں فراموش نہ کیا جاسکے گا مرحوم نے پوری زندگی رثائی ادب کیلئے وقف کی اورکبھی معاوضہ نہ لیا شعری تعداد کے اعتبار سے مرحوم رثائی ادب کیسب سے بڑے شاعر تھے انکی تخلیقات میں سلام نوحے اور منقبت انکا خاصہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کیسوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔