رکنیت سے معطل اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ

منگل 26 جنوری 2021 20:04

رکنیت سے معطل اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، ڈپٹی اسپیکرکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جن اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت الیکشن کمیشن نے معطل کی ہے وہ اراکین اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے منگل کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں منعقد ہوا تو ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ جن اراکین کی رکنیت معطل ہے وہ اراکین اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے،اراکین قومی اسمبلی الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کرا کے رکنیت بحال ہونے کے بعد اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔