سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں25 مریض انتقال کرگئے

739 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1055 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، عوا م ایس او پیز کو اپنائیں اور محفوظ رہیں، وزیراعلی سندھ

منگل 26 جنوری 2021 20:33

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں25 مریض انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں25 مریض انتقال کرگئے جبکہ739 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1055 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11083نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 739نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد3925ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک2664891نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور242792کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1055مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد221007ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت17860مریض زیر علاج ہیں جن میں16955 گھروں میں ،12آئسولیشن سینٹرز میں اور893مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 814مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 89 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 739 نئے کیسز میں سی505 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 196، ضلع شرقی 162،ملیر 50، ضلع وسطی 48، کورنگی 27اور ضلع غربی میں سے 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح مٹیاری اور حیدرآباد 61، گھوٹکی 20،جامشورو 12 ،ٹنڈو محمد خان اور شہید بے نظیر آباد11،عمر کوٹ10، جیکب آباد 9،سجاول 7، لاڑکانہ 4، بدین 2، ٹنڈو الہیار3،خیرپور،شکارپور، میرپورخاص،سانگھڑ، قمبر اور کشمور میں سی1نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز کو اپنائیں اور محفوظ رہیں۔#