سندھ کابینہ نے 2020 کی بارش کے متاثرین کیلئے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد دینے کی منظوری دے دی

منگل 26 جنوری 2021 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) سندھ کابینہ نے 2020 کی بارش کے متاثرین کیلئے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد دینے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز کی شرکت کی، اجلاس میں بارش متاثرین کو رقم کی ادائیگی کیلئے تین اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ریوینو کو ہدایت کی ہے کہ 15دن میں رقم کی ادائیگی شروع ہونی چاہیے۔#

متعلقہ عنوان :