آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بختاور کی شادی کی دعوت نہیں دی

کونسی شادی؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں ہے ، بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں شرکت سے متعلق سوال پر پی ڈی ایم سربراہ کا جواب

Sajid Ali ساجد علی منگل 26 جنوری 2021 18:52

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بختاور کی شادی کی دعوت نہیں دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب مولانا فضل الرحمان سے بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں شرکت سے متعلق سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں ، کیا آپ بھی جائیں گے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کونسی شادی؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں ہے ، مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں اس شادی میں مدعونہیں ہوں۔

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کی دعوت دے دی ، ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آرمی چیف شادی میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چند حکومتی وزراء کو بھی مدعو کیا ہے جن سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ ترجمان بلاول ہائوس کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ، ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق بلاول ہائوس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، مہندی کی سادہ تقریب 27جنوری کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی ، اس سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کر دئیے ہیں،سابق صدر کی جانب سے ملک کے اہم سیاسی رہنمائوں، ملٹری ، سول اور جوڈیشل سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔