خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، دلہا عین رخصتی کے وقت انتقال کر گیا

چیچہ وطنی میں 30 سالہ نوجوان کاشف بارات روانہ ہونے سے قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2021 20:53

خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، دلہا عین رخصتی کے وقت انتقال کر ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جنوری2021ء) خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، دلہا عین رخصتی کے وقت انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ چیچہ وطنی کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ نوجوان عین اپنی شادی کے دن دنیا سے رخصت ہوگیا جس کے بعد خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

نوجوان کے اہل خانہ کا بتانا ہے کہ کاشف بارات روانہ ہونے سے قبل نہانے کیلئے گیا لیکن کافی دیر تک غسل خانے سے نہ نکلا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رشتے داروں نے اکٹھے ہو کر غسل خانے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوئی، تب غسل خانے کا دروازہ توڑ گیا اور کاشف وہاں بے ہوشی کی حالت میں پڑا ملا۔ کاشف کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ نوجوان کی پہلے ہی موت واقع ہو چکی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کاشف کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ کاشف کے والد کا بتانا ہے کہ ان کا بیٹا 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی تمام امیدوں کا محور کاشف ہی تھا، تاہم وہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی والے دن ہی دنیا سے رخصت ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :