جھوٹ اور پروپیگنڈہ پرمبنی بھارتی پالیسیوں پر بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا

یورپین پارلیمنٹ نے ای یو ڈس انفولیب کے معاملے کا نوٹس لے لیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر یورپین یونین ڈس انفو لیب نے یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم پر بریفنگ

منگل 26 جنوری 2021 23:55

جھوٹ اور پروپیگنڈہ پرمبنی بھارتی پالیسیوں پر بھارت کو ایک اور ہزیمت ..
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) جھوٹ اور پروپیگنڈہ پرمبنی بھارتی پالیسیوں پر بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے ، یورپین پارلیمنٹ نے ای یو ڈس انفولیب کے معاملے کا نوٹس لے لیا ،یورپین پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈس انفو لیب انکشافات سے متعلق ایک بڑی بریکنگ اور تاریخی پیشرفت سامنے آ ئی ہے ،برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کی یورپی یونین میں تمام جمہوری عمل میں بیرونی مداخلت سے متعلق کمیٹی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ سرگرمیوں اور حرکات کے حوالے سے پہلی باقاعدہ سماعت ہوئی ہے ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپین یونین ڈس انفو لیب الیگزینڈر الفالیپی اور منیجنگ ڈائریکٹر گیری مشاڈو نے کمیٹی کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم اور تاریخی کو مسخ کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔