مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ،مریم اورنگزیب

فارن فنڈنگ کیس، آٹا چوری چینی چوری کے جو الزامات ہیں انکا جواب کب دیا جائے گا،ترجمان مسلم لیگ ن

بدھ 27 جنوری 2021 00:03

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) مریم نواز کی ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے معاملے پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا علی محمد خان کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج علی محمد خان نے پارلیمنٹ کے فلور پر ایک اعتراض اٹھایا ۔

علی محمد نے کہا کہ مریم نواز کیوں ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوئیں جب میں نے جواب میں ڈپٹی اسپیکر کو کہا کہ مجھے فلور دیا جائے تو اجلاس ہی ملتوی کردیا گیا ۔ اس لیے جواب نہیں سننا چاہتے کہ انھیں مریم نواز کا خوف ہے۔ مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہم تو یہ توقع کر رہے تھے علی محمد خان ہاوس کو بتائیں گے کہ عمران خان کب ہاؤس میں آئیں گے ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمیں بتایا جائے گا کہ عمران خان کب ہاؤس میں آکر سوالوں کے جوابات دیں گے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس، آٹا چوری چینی چوری کے جو الزامات ہیں انکا جواب کب دیا جائے گا، نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ علی محمد خان سے امید تھی کہ آج براڈ شیٹ میں کمیشن لینے والوں کے پکڑنے کا اعلان کرینگے۔