کراچی سے مصر کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوگئی

پائلٹ نے ہنگامی طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر لیا، جناح اںٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کروانے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2021 23:52

کراچی سے مصر کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 26 جنوری2021ء) کراچی سے مصر کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مصر کے شہر قاہرہ کیلئے اڑان بھرنے والے کارگو طیارے میں دوران پرواز تکنیکی خراب پیدا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ طیارے میں سنگین نوعیت کی تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا ہے۔

کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد جناح اںٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ طیارہ اب سے کچھ دیر بعد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرے گا۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔